عام آدمی پارٹی کا سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم

   

چندی گڑھ: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے منگل کے روز سپریم کورٹ کے پنجاب میں پنچایت انتخابات پر روک لگانے سے انکار کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔عام آدمی پارٹی کے ترجمان نیل گرگ نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ٹویٹ کرکے اسے جمہوریت کی فتح اور پنجاب کی بھگونت مان حکومت کی جیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مخالفین کے لیے بڑا جھٹکا بھی ہے اور سبق بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عام آدمی پارٹی کی سیاسی جیت بھی ہے ۔ سپریم کورٹ نے ریاست میں پنچایتی انتخابات پر روک لگانے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا ہے کہ ریاست میں انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہو چکی ہے ۔اس سے پہلے ، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے پیر کے روز 200 سے زیادہ نشستوں پر انتخابات پر پابندی ہٹا دی تھی اور انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے دائر کی جانے والی 800 درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔واضح رہیکہ اس وقت دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی ہیں اور انہوں نے حلف برداری کے بعد یہ کہا تھا کہ کجریوال کی کرسی ہمیشہ خالی رہے گی۔