نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اور عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینر اروند کجریوال نے آج کہا کہ ان کی پارٹی 6 ریاستوں اترپردیش، اتراکھنڈ، گوا، پنجاب ، ہماچل پردیش اور گجرات میں آئندہ دو سال کے دوران انتخابات لڑے گی۔ انہوں نے یہ اعلان پارٹی کی نویں نیشنل کونسل میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیوں کے ساتھ کوئی ویژن نہیں ہے اور یہی وجہ ہیکہ وہ ماضی کی باتوں میں الجھی ہوئی ہیں۔ عام آدمی پارٹی واحد جماعت ہے جو مستقبل کی بات کرتی ہے اور اس کے پاس 21 ویں اور 22 ویں صدی کا ویژن ہے ۔