عام آدمی پارٹی کی تلنگانہ میں رکنیت سازی مس کال کے لئے نمبر کی اجرائی

   

حیدرآباد۔18جون (پریس نوٹ) عام آدمی پارٹی تلنگانہ یونٹ نے ایک رکنیت سازی ہلپ لائن نمبر جاری کرتے ہوئے تلنگانہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نمبر پر ایک مس کال دیں اور پارٹی سے اپنی وابستگی کا اظہار کریںتاکہ دہلی او رپنجاب کی طرح تلنگانہ میںبھی عوام کو بہتر تعلیم مفت طبی خدمات ‘ مفت برقی اور بدعنوانی سے پاک گورننس کی فراہمی کو یقین بنایاجاسکے۔عام آدمی پارٹی دفتر میں ہلپ لائن سے متعلق پوسٹرس کی اجرائی کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے عآپ کے ریاستی کنونیر ڈی سدھاکر نے عام آدمی پارٹی ریاست میں واحد قابل عمل سیاسی جماعت ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پارٹی میں شامل ہوں اور ریاست کے سیاسی مستقبل کی تشکیل میں مدد کریں۔ڈی سدھاکر نے میڈیا کو بتایاکہ 8080028080نمبر جاری کیاگیا ہے جس پر ایک مس کال کے ذریعہ پارٹی کے فعال ممبر بن سکتے ہیں۔تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 18سال یا اس سے زائد کے عمر کے شہری پارٹی کی رکنیت حاصل کرسکتے ہیں۔ سدھاکر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح دہلی او رپنجاب کے عوام میں زندگیوں کو تبدیل کرنے میںعام آدمی پارٹی نے اہم رول ادا کیا ہے ‘ اس کو دیکھ کر تلنگانہ کے عوام میںجوش وخروش اور انقلاب کا جذبہ پیدا ہورہا ہے۔