نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کی قومی کونسل (این سی) کی میٹنگ آج دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی کہ پارٹی کی تنظیم کو قومی سطح پر مضبوط کیا جائے گا۔ سندیپ پاٹھک ملک کی تمام ریاستوں میں تنظیم کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اگلے چھ ماہ میں ملک کے تمام حصوں میں تنظیم سازی پر توجہ دی جائے گی میٹنگ ختم ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال رائے نے پریس کانفرنس میں مذکورہ معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ آج قومی کونسل کے اجلاس میں کئی اہم قراردادیں منظور کی گئی ہیں اجلاس میں اروند کیجریوال کے خطاب پر قرارداد منظور کی گئی ہے۔ ان میں سے پہلا ملک کی سلامتی ہے۔ چین کی طرف سے سرحد پر تجاوزات اور مرکز کی طرف سے چین کے ساتھ تجارت کی مخالفت کی قرارداد منظور کی گئی۔