عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی مشکلات میں اضافہ، لیفٹیننٹ گورنر نے سی بی آئی انکوائری کی اجازت دی

   

نئی دہلی: دہلی میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی مشکلات بڑھنے والی ہیں۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے امانت اللہ خان کے خلاف سی بی آئی انکوائری کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وقف بورڈ کے اس وقت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محبوب عالم کے خلاف دفتر کا غلط استعمال کرنے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ چلانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔