عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو عدالت سے بڑا دھچکا، 5 دن کے اے سی بی ریمانڈ پر بھیجے گئے

   

نئی دہلی: عدالت نے وقف بورڈ میں بے ضابطگیوں کے معاملے میں آپ ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو 5 دن کے لئے اے سی بی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ اے سی بی نے 10 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ اے سی بی کے وکیل نے کہا کہ امانت اللہ خان سے 4 دن کی تحویل میں صرف 2 دن ہی پوچھ گچھ ہوسکی، کیوں کہ امانت اللہ خان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور انہیں ایمس میں داخل کرانا پڑا تھا، جس کی وجہ سے امانت اللہ خان سے مناسب پوچھ گچھ نہیں ہوسکی تھی۔عدالت میں سماعت کے دوران اے سی بی کے وکیل نے کہا کہ رقم ہندوستان سے باہر بھی بھیجی گئی ہے۔ اس پر امانت اللہ خان کے وکیل نے کہا کہ کس نے بھیجا، کس کو بھیجا، یہ سب کچھ بتانا ہوگا۔