عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ پورے مانسون اجلاس کیلئے معطل

,

   

نئی دہلی: منی پور معاملے پر ایوان میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ کو پورے مانسون اجلاس کے لیے معطل کر دیا۔ دراصل ایوان کی کارروائی کے دوران سنجے سنگھ چیئرمین کی کرسی کے سامنے پہنچ گئے اور اونچی آواز میں بولنا شروع کر دیا جس کے بعد پیوش گوئل نے کہا کہ سنجے سنگھ کی اس طرح کی حرکت ٹھیک نہیں ہے۔ یہ ایوان کے قوانین کے خلاف ہے۔ دراصل، چیئرمین دھنکھڑ مسلسل سنجے سنگھ کو اپنی جگہ جانے کے لیے کہہ رہے تھے۔ اس کے بعد چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے ایوان کے لیڈر پیوش گوئل کی طرف دیکھا۔ اس کے بعد پیوش گوئل نے کہا کہ ‘میں چیئرمین سے سنجے سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔