عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے راجیہ سبھا سے معطلی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی، جعلی دستخط کا الزام

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے معطل رکن راگھو چڈھا نے اپنی معطلی کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ 11 اگست کو راگھو چڈھا کو راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا تھا۔ چڈھا پر دہلی سروسز بل کے حوالے سے پانچ ممبران پارلیمنٹ کے دستخطوں میں جعلسازی کا الزام تھا۔ خصوصی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک راگھو چڈھا راجیہ سبھا سے معطل رہیں گے۔