نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو دہلی فسادات سے متعلق 5 مختلف مقدمات میں دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ کیس کی سماعت دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس انیش دیال کی بنچ میں ہوئی اور عدالت نے طاہر حسین کو ضمانت دے دی۔قابل غور بات یہ ہے کہ طاہر حسین کے خلاف یہ پانچ ایف آئی آر دیال پور تھانے میں درج کی گئی تھیں۔ طاہر پر قتل کی کوشش، فسادات اور مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آج ہائی کورٹ نے ان پانچوں مقدمات میں طاہر کو کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت دے دی۔