عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ کی حلف برداری

   

نئی دہلی، 19 مارچ ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی آپ) کے رہنما سنجے سنگھ نے منگل کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ سنگھ دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق ایک معاملے میں جیل میں ہیں اور انہیں حلف لینے کے لیے جیل سے لایا گیا تھا۔ حلف برداری کے بعد انہیں دوبارہ جیل لے جایا جائے گا۔ نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے سنجے سنگھ کو ایوان بالا کی رکنیت کا حلف دلایا۔ وہ مسلسل دوسری بار راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ سنگھ دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سال اکتوبر سے جیل میں ہیں۔ اس سے پہلے بھی سنگھ نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لینے کے لیے عدالت سے اجازت لی تھی، لیکن اس وقت تکنیکی وجوہات کی وجہ سے انہیں حلف نہیں دلایا جا سکا تھا۔