عام آدمی پارٹی کے ونیت دھیر جالندھر کے مئیر منتخب ہوئے

   

جالندھر : پنجاب کے جالندھر کے وارڈ نمبر 62 سے عام آدمی پارٹی کے کونسلر ونیت دھیر میونسپل کارپوریشن کے نئے میئر ہوں گے ۔ بلبیر سنگھ بٹو ڈھلون کو سینئر میئر اور ملکیت سنگھ کو ڈپٹی میئر بنایا گیا ہے ۔ وزیر اعلی بھگونت مان نے تین نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت جالندھر کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ شہر کی ترقی اور جدید کاری ہماری اولین ترجیح ہے ۔ عام آدمی پارٹی پنجاب کے صدر امن اروڑہ نے بھی تینوں عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر کے میئر بننے سے جالندھر کی ترقی میں تیزی آئے گی۔