نئی دہلی ۔ /19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج کانگریس کے صدر پنجاب ، ہریانہ اور دہلی میں انتخابی اتحاد کی تازہ کوشش کی لیکن وہ چاہتی ہے کہ نئی دہلی میں 5 نشستوں پر مقابلہ کرے ۔ عاپ قائد سنجے سنگھ نے اپنی تجویز پر صدر این سی پی شرد پوار کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے بموجب عاپ چاہتی ہے کہ کم از کم تین نشستوں پر پنجاب ، دو پر ہریانہ اور 5 پر دہلی میں انتخابی مقابلہ کرے ۔ اب فیصلہ کرنا کانگریس کا کام ہے ۔ اطلاع ملی ہے کہ پارٹی دہلی میں عاپ کے ساتھ اتحاد کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ۔ تاہم کانگریس نے عاپ کی تجویز پر اپنا ردعمل ہنوز ظاہر نہیں کیا ہے ۔