نئی دہلی: دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی اتراکھنڈ کو 2022ء میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تمام 70 نشستوں پر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کے عوام دورہ کریں اور کہا کہ کس طرح عام آدمی پارٹی دہلی میں حکومت کا کام کاج چلا رہی ہے اور پارٹی کو اتراکھنڈ میں بھی برسراقتدار آنا چاہئے۔ سیسوڈیا نے کہا کہ اتراکھنڈ کے چیف منسٹر تریویندرا سنگھ راوت کی زیرقیادت حکومت سے وہاں کے عوام ناخوش ہیں۔