عام آدمی کی زبوں حالی: سوشیل میڈیا میں دلچسپ کارٹون

   

Ferty9 Clinic

سیاستداں ، بیوروکریٹ اور پولیس خوشحال، عام آدمی پریشان

حیدرآباد ۔ 26۔نومبر (سیاست نیوز) ہر سیاسی پارٹی ملک میں عوام بالخصوص عام آدمی اور غریبوں کی بھلائی کا وعدہ کرتے ہوئے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اقتدار ملتے ہی عام آدمی کو فراموش کردیا جاتا ہے ۔ ملک میں آزادی کے بعد سے یوں تو مرکز اور ریاستوں میں کئی سیاسی پارٹیوں کی حکومتیں قائم ہوئیں لیکن عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ حکومتیں بدلتی رہیں اور ہر الیکشن میں نئے نئے خوش کن وعدے بھی کئے گئے لیکن مہنگائی ، بیروزگاری میں اضافہ اور صحت اور تعلیم کی بہتر سہولتوں کی کمی سے نمٹنے پر کسی بھی پارٹی یا حکومت نے سنجیدگی سے قدم نہیں اٹھایا ۔ ملک میں عام آدمی کی ابتر صورتحال پر ان دنوں سوشیل میڈیا میں ایک کارٹون تیزی سے گشت کر رہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ سیاستدانوں ، سرکاری عہدیداروں اور پولیس کے دباؤ کے تحت عام آدمی کچلا جارہا ہے ۔ ملک کے سیاستداں ، بیورو کریٹس اور پولیس عہدیدار مختلف طریقوں سے کمائی کرتے ہوئے اپنی حالت کو بہتر بنارہے ہیں جبکہ عام آدمی کی زندگی کے مسائل میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ کارٹون میں سیاستداں ، عہدیدار اور پولیس کو عام آدمی کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان تینوں کے دباؤ سے عام آدمی کچلا جارہا ہے ۔1