عام انتخابات بی جے پی ہی نہیں ملک کیلئے بھی اہم : امیت شاہ

   

بنگلورو 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہاکہ 2019 ء کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا صرف اُن کی پارٹی کیلئے نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے اہمیت رکھتا ہے کیوں کہ کانگریس کے 55 سالہ دور اقتدار میں ملک کی حفاظت نہیں ہوسکی۔ اُنھوں نے کہاکہ صرف آسام میں 40 لاکھ دراندازوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اپوزیشن کا عظیم اتحاد ناپاک اتحاد ہے اور اِس کی کوئی اخلاقی قدر نہیں ہے۔ اُنھوں نے صدر کانگریس راہول گاندھی پر بھی کاشتکاروں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔