عام آدمی پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا

   

خواہشمند امیدوار کا ٹاور پر چڑھ کر احتجاج
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے دو مرحلوں میں 250 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ حسیب الحسن شاستری پارک وارڈ 213 سے تیاری کر رہے تھے۔ عآپ نے حسیب کو پہلے کارپوریشن میں نامزد کونسلر کے عہدہ پر فائز کیا تھا، لیکن اس بار دہلی ایم سی ڈی الیکشن میں انہیں ٹکٹ نہیں دیا۔ جس پر انہوں نے ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ کر پارٹی کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا الزام تھا کہ پارٹی نے رات دِن محنت کرنے والے فرد کو ٹکٹ نہیں دیا اور کاغذات بھی رکھ لیے۔ حسیب نے کاغذات واپس نہ کرنے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی بھی دی۔ ۔موقع پر پولیس اور پارٹی قائدین بھی پہنچ گئے جنہوں نے حسیب الحسن کو ان کے اصل کاغذات واپس کر دیئے۔