عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کل دہرادون کے پریڈ گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو فوج سے ریٹائر ہونے والے ہر فوجی کو اتراکھنڈ گورنمنٹ میں نوکری دیں گے۔ ہماری حکومت ہر نوجوان کو نوکری دے گی اور جب تک نوکری نہیں ملتی ہم ہر ماہ پانچ ہزار روپے بے روزگاری الاؤنس دیں گے۔ اس کے علاوہ سرحد پر یا کسی آپریشن میں شہید ہونے والے ہر فوجی کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔ میں اتراکھنڈ کے تمام فوجیوں سے کہتا ہوں کہ وہ اتراکھنڈ کی تعمیر نو کے لیے عام آدمی پارٹی کے ساتھ مل کر آئیں۔
