عام آدمی پارٹی کونسلر طاہر حسین کا گھر مہربند

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے کونسلر طاہر حسین کے گھر کو مہربند کردیا گیا۔ طاہر حسین پر شمال مشرقی دہلی میں تشدد بھڑکانے کا الزام ہے۔ پولیس کی جانب سے اِن الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں طاہر حسین نے فسادات میں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اُنھوں نے اِس واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔