عام آدمی پارٹی کے منشور میں پرکشش وعدوں کی بہتات

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: عام آدمی پارٹی نے اترپردیش اسمبلی الیکشن کے لئے جمعرات کو اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا۔ پارٹی ایم پی و ریاستی انچارج سنجے سنگھ نے پارٹی دفتر میں 17صفحات کا‘عام آدمی پارٹی گارنٹی لیٹر’ جاری کیا۔ گارنٹی لیٹر میں 300یونٹ مفت بجلی،کسانوں کو مفت بجلی اور پرانے گھریلو بجلی معاف کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ بجٹ کا 25فیصدی تعلیم پر خرچ اور پرائیویٹ اسکول سے بہتر سرکاری اسکول بنانے کا وعدہ کیا ہے ۔ نوجوانوں کو اپنی جانب لبھانے کے لئے روزگار گارنٹی کے تحت ہرسال دس لاکھ نوکریاں اور روزگار ملنے تک ہر مہینے پانچ ہزار روپئے بے روزگاری بھتہ کی گارنٹی دی گئی ہے ۔ ہر خاتون کو فی ماہ ایک ہزار روپئے دئیے جانے کا وعدہ بھی گارنٹی لیٹر میں شامل ہے ۔ وہیں کسانوں کو کم از کم سہارا قیمت کی گارنٹی پرانی بجلی معاف، گنے کے بقایاجات کی ادائیگی حکومت بننے کے 24گھنٹوں کے اندر کرنے ،اناج پیداوار کی ادائیگی 24گھنٹے میں کرنے کا وعدہ بھی اس میں شامل ہے ۔