عاپ شمشان بنانے والے نظریہ کو ختم کرے گی:سنجے سنگھ

   

اٹاوہ: اترپردیش میں حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے پنچایت انتخابات میں 85سیٹوں پر جیت درج کرنے سے پرجوش عام آدمی پارٹی(عاپ) کے یوپی انچارج سنجے سنگھ نے کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کی شمشان بنانے والے نظریہ کو ہر حال میں ختم کرے گی۔ سنگھ نے دیر رات محکمہ سینچائی کے سرکٹ ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اس کے لئے پارٹی2022 کے یو پی اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو سخت ٹکر دینے کی تیاری میں محو ہوگئی ہے ۔ پارٹی کی منشی بی جے پی کی شمشان بنانے والے نظریہ کو پوری طرح سے ختم کرنے کا ہے۔