عاپ نے لانچ کیا ”امیت شاہ کا الٹا چشمہ

,

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے عام آدمی پارٹی کوبدنام کرنے کیلئے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے۔مرکزی وزراء امیت شاہ، منوج تیواری او ردیگر کا الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے ہیں۔ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں کوئی کام نہیں ہوا۔ دہلی کے دیگر ترقیاتی کوئی کام نہیں کئے گئے۔ اس کے جواب میں عام آدمی پارٹی نے ایک انوکھی مہم شروع کی ہے۔ عاپ نے ایک ویب سائٹ جس کا نام ”امیت شاہ کا الٹا چشمہ“ رکھا گیا ہے۔

https://twitter.com/AamAadmiParty/status/1225300084822134784?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1225300084822134784&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.timesnownews.com%2Fdelhi%2Farticle%2Famit-shah-ka-ulta-chashma-aap-mocks-home-minister-launches-website-to-clean-his-vision-of-delhi-details%2F550281

اس ویب میں عاپ نے عوام کو یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ اردوند کیجریوال نے کیا کیا کام انجام دئے جنہیں بی جے پی حکومت نظر انداز کررہی ہے۔ ویب سائٹ پر پارٹی نے دہلی میں اسکولس‘ اسپتال‘نائٹ شیلٹرس‘ اسٹریٹ لائٹس اوردیگر تصاویر بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ سب ٹی وی چینل پر ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ نامی ایک مزاحیہ پروگرام آتا ہے۔