جالندھر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان جے ویر شیرگل نے جمعرات کو کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کے ایک سال کے دور میں پنجاب کو 40 سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ۔ شیرگل نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے کی زبوں حالی کے علاوہ بدانتظامی، بگڑتا ہوا امن و امان، وعدوں کی عدم تکمیل، منشیات کا بے دریغ استعمال، گینگ وار، غیر قانونی کان کنی، شراب پالیسی کا گھپلہ، معیشت کی ابتر حالت، بدعنوانی، اسراف، وی آئی پی کلچر کو فروغ دینا اور ذمہ داری سے گریز کرنا مسٹر بھگونت مان کی قیادت والی اے اے پی حکومت کی ایک سالہ حکومت کی ناکامیوں کو ظاہر کرتا ہے ۔