لکھنؤ: آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخاب سے پہلے اترپردیش میں اپنے جڑیں مضبوط کرنے کو بے چین عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو بڑے پیمانے پر ریاست گیر مہم شروع کی ہے جس کے تحت پارٹی اگلے ایک مہینے تک ایک کروڑ اراکین بنائے گی۔پارٹی کے رکن پارلیمان و یوپی کے انچارج سنجے سنگھ نے بتایا کہ پارٹی نے آج سے شروع ہوئے یوپی جوڑو مہم میں پوری ریاست کے اندر ایک مہینے میں ایک کروڑ اراکین بنانے کا ہدف رکھا ہے ۔یعنی تقریبا 25000اراکین ایک اسمبلی حلقے کے اندر بنائے جائیں گے ۔اس میں مین ونگ سمیت سارے فرنٹل تنظیموں کے کارکن اور ساتھی کام کریں گے ۔ مہم کے تحت پارٹی کارکنان گاؤں، شہروں اور قصبوں میں جاکر کیمپ لگائیں گے اور سمیلن کریں گے ۔ یعنی ہر طرح سے لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کریں گے ۔