حیدرآباد 11 فروری (پی ٹی آئی) حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے کارگذار صدر اور ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عاپ) کی شاندار فتح پر اس پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو مبارکباد دی ہے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر اور ٹی آر ایس کے صدر کے چندرشیکھر راؤ کے فرزند کے ٹی راما راؤ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’لگاتار تیسری مرتبہ شاندار کامیابی پر اروند کجریوال جی کو میری مبارکباد‘۔ کجریوال کی عام آدمی پارٹی ک دہلی اسمبلی میں 63 نشستیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ بی جے پی کو صرف 7 نشستیں ملی ہیں۔ کانگریس صفر سے آگے نہیں بڑھ سکی۔