نئی دہلی: مختار انصاری کے فرزند رکن اسمبلی عباس انصاری کو آرمس ایکٹ معاملے میں سپریم کورٹ نے راحت دیتے ہوئے اترپردیش حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ احکامات تک ان کے خلاف کوئی سخت قدم نہ اٹھائیں۔ سپریم کورٹ نے ان کی عرضی پر اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے سبھاسپ کے ایم ایل اے عباس انصاری کے خلاف ایک غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ سنہ 2019 میں، میٹروپولیس کے اس وقت کے انچارج انسپکٹر اشوک کمار سنگھ نے ایم ایل اے عباس انصاری کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔