نئی دہلی : 9 ستمبر(ایجنسیز)اتر پردیش کی سیاست میں ایک بڑا موڑ آیا ہے۔مو صدر اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی اور مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے یہ حکم 8 ستمبر کو جاری کیا۔اس سے قبل الہ آباد ہائی کورٹ نے 20 اگست 2025 کو نچلی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے عباس انصاری کی سزا پر روک لگا دی تھی۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ان کا ایم ایل اے کا درجہ بحال ہو گیا ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے اس حکم کے بعد مؤ صدر اسمبلی سیٹ پر ہونے والا مجوزہ ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا گیا۔