عباس انصاری کیس میںہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

   

پریاگ راج۔ 30 جولائی(یواین آئی) مئو صدر سے سابق ایم ایل اے عباس انصاری کے اشتعال انگیز تقریر معاملے پر الہ آباد ہائی کورٹ نے آج دونوں فریقین کی بحث کو پوری ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ انصاری نے کریمنل ریویژن عرضی داخل کر مئو کے ایم پی۔ ایم ایل اے اسپیشل کورٹ سے ملی دو سال کی سزا منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ 2022 اسمبلی الیکشن کے دوران اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت مئو نے انصاری کو 30 مئی کو دو سال کی سزا اور 3000 روپئے جرمانہ عائد کیا تھا۔ ضلع جج مئو کی عدالت نے 5 جولائی کو عباس کی اپیل خارج کردی تھی۔
جس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر ضلع جج مئو کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس پر الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سمیر زین کی سنگل بنچ معاملے کی شنوائی کررہی ہے ۔