کلکتہ : ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی سے ملاقات کرنے کے بعد فرفرہ شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی نے اپنی سیاسی جماعت تشکیل دیں گے اور اس کا اعلان 10جنوری کو کیا جاسکتا ہے ۔عباس صدیقی کے قریبیوں کے ذرائع کے مطابق عباس صدیقی کی نئی پارٹی اور ایم آئی ایم کے درمیان اتحاد ہوگا ۔خیال رہے کہ اویسی نے گزشتہ اتوار کو اچانک فرفرہ شریف کا دورہ کرکے طویل میٹنگ کی تھی۔اس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بنگال میں عباس صدیقی کی قیادت میں ایم آئی ایم انتخاب میں حصہ لے گی۔اس کے بعد سے ہی یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ عباس صدیقی اپنی جماعت بنائیں گے یا پھر ایم آئی ایم میں شامل ہوسکتے ہیں ۔