نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اترپردیش کے ضلع رام پور میں واقع ایک نجی اسپتال میں منگل کو کورونا ٹیکہ لگوایا۔ نقوی رام پور میں کے ڈی ڈالمیا آئی اسپتال میں کورونا کا ٹیکہ لگوایا اور اپنی جیب سے 250 روپئے ادا کیا۔ غورطلب ہے کہ بی جے پی نے اپنے وزراء اور قائدین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں کورونا کا ٹیکہ لگوائیں۔