عباس ۔ بائیڈن ملاقات عباس نے فلسطینیوں کے غزہ سے انخلا کو مسترد کردیا

   

واشنگٹن : اسرائیل، زیرِ محاصرہ غزہ پر 9 دن سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور اس دوران بھاری ڈپلومیسی ٹریفک بھی جاری ہے۔فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکہ کے صدر جو بائڈن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔مذاکرات میں اسرائیل کی طرف سے غزہ کو خالی کرنے کی طلب پر بات چیت کی گئی اور صدر عباس نے صدر بائڈن سے کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے غزّہ سے انخلاء کو کلیتاً مسترد کرتے ہیں۔بحرانی ڈپلومیسی کے دائرہ کار میں ایک اہم ملاقات متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے درمیان ہوئی ہے۔مذاکرات میںغزہ کے لئے ہنگامی انسانی امداد کوریڈور کے قیام کے موضوع پر بات چیت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ علاقائی سلامتی و استحکام کے ضامن جامع اور منصفانہ امن کے قیام کیلئے حتمی سیاسی حل کی تلاش پر بھی غور کیا گیا ہے۔فلسطین کی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطر میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالنہیان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔