عبدالحمید وقف بورڈ کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر مقرر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) حکومت نے آر ڈی او ظہیرآباد عبدالحمید کو تلنگانہ وقف بورڈ کا نیا چیف ایگزیکیٹیو آفیسر مقرر کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج جی او آر ٹی 153 جاری کیا گیا ۔ عبدالحمید کی خدمات 2 سال کیلئے محکمہ مال سے ڈپیوٹیشن پر حاصل کی گئیں ۔ شاہنواز قاسم آئی پی ایس ڈائرکٹر اقلیتی بہبود اس عہدہ کی زائد ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے ۔ مستقبل میں سی ای او کے تقرر کیلئے ہائی کورٹ نے حکومت کو 10 جون تک کی مہلت دی ہے ۔ اس دوران شاہنواز قاسم کے چھٹی پر جانے کے سبب ہی شفیع اللہ IFS کو ڈائرکٹر کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے ۔