عبدالحمید ڈپٹی چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ مقرر

   

حیدرآباد۔16فروری(سیاست نیوز) جناب عبدالحمید اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر کو ڈپٹی چیف الکٹورل آفیسر تلنگانہ کی ذمہ داری تفویض کرنے کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔ جناب عبدالحمید ریاست تلنگانہ میں کئی ایک اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اب وہ نئی ذمہ داریوں کا انتظار کر رہے تھے ۔ پرنسپل سیکریٹری محکمہ مال مسٹر نوین متل آئی اے ایس نے آج ا س سلسلہ میں جی او آر ٹی 28 جاری کرتے ہوئے ان کی خدمات چیف الکٹورل آفیسر کے دفتر کو حوالہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جہاں عبدالحمید ڈپٹی چیف الکٹورل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔جناب عبدالحمید 17 فروری کو ہی اپنی نئی ذمہ داریوں کا جائزہ لیںگے ۔ بتایاجاتا ہے کہ چیف الکٹورل آفیسر مسٹر وکاس راج آئی اے ایس سے ملاقات کرتے ہوئے وہ اپنے احکامات حوالہ کریں گے اور نئی ذمہ داریوں کو سنبھالتے ہوئے ریاست میں انتخابی امور انجام دینے والے ادارہ میں اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔م