عبدالرزاق نے ایشوریا رائے سے معافی مانگ لی

   

کراچی ۔ پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے متنازعہ بیان پر بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی۔ عبدالرزاق نے اپنے بیان پر ایشوریہ رائے سے معذرت کی اور کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران کوچنگ اور کرکٹ کی بات ہو رہی تھی کہ اس دوران زبان پھسل گئی۔ اداکارہ سے معافی مانگتے ہوئے مزید کہا کہ مثال کوئی اور دینی تھی لیکن ایشوریہ رائے کانام نکل گیا، میرا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔