عبدالصمد نواب کے انتقال سے کانگریس کو نقصان : پونم پربھاکر

   

کریم نگر ۔11دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر پونم پربھاکر نے کریم نگر ضلع کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ایم اے صمدنواب کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ ٹاؤن کانگریس کے صدر انجان، سابق ایم ایل اے آری پلی موہن، سوڈا چیرمین کومٹ ریڈی نریندر ریڈی، لائبریری چیرمین ستھو ملیش اور دیگر اہم قائدین ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر پونم پربھاکرنے کہا کہ صمد نواب کانگریس کے اہم قائد تھے اور پارٹی کیلئے انتھک محنت کرتے تھے۔ ان کی موت کانگریس کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ میں ان کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے جب وہ اپوزیشن میں تھے تو حکام سے ان کے مسائل حل کرتے تھے، جب وہ اقتدار میں تھے تو انھیں حکومت کی توجہ دلاتے تھے۔