اعظم خان کے بیٹے اور رام پور کی سوار سیٹ سے ایس پی امیدوار عبداللہ اعظم کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ عبداللہ اعظم حال ہی میں جیل سے باہر آئے ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی امیدوار عبداللہ اعظم کے کاغذات غلط ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کاغذات نامزدگی منسوخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو عبداللہ انتظامیہ پر بی جے پی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں۔ عبداللہ اعظم انتظامیہ سے کافی ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ 23 ماہ سے جیل میں رہنے والے عبداللہ اعظم کا کہنا ہے کہ یوپی انتظامیہ ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔سوار سیٹ سے ایس پی امیدوار عبداللہ اعظم نے کہا کہ مجھے انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، پولیس میرے پیچھے ہے اور میری نامزدگی منسوخ کرنے کی سازش ہو رہی ہے، اگر آپ میں ہمت ہے تو مجھے الیکشن میں شکست دیں۔