عبداللہ پورمیٹ اور سرورنگر میں سڑک حادثات، دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد : /13 ستمبر (سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ اور سرور نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ عبداللہ پورمیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ سرینواس ریڈی جو پیشہ سے روٹ گائیڈ تھا آوٹر رنگ روڈ پر پڑوسی ریاستوں کی لاریوں کو راستہ بتایا کرتا تھا ۔ کل نیشنل ہائی وے پر سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں سرینواس ریڈی لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ سرورنگر پولیس کے مطابق 62 سالہ بنڈاری ملیا جو سری سائی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ /10 ستمبر کو سڑک عبور کرنے کے دوران ٹریکٹر کی زد میں آکر ملیا شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع