عبداللہ پور میٹ میںحادثہ3 افراد جل کر ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 10 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد کے مضافات میں خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ عبداللہ پورمیٹ پدا عنبرپیٹ علاقہ میں آوٹر رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم سے آگ بھڑک اٹھی اور تین افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس مقام حادثہ پہنچی اور فائر بریگیڈ عملہ کو طلب کرلیا گیا لیکن اس وقت تک گاڑی میں موجود افراد جنہیں باہر نکلنے کا کوئی موقع فراہم نہ ہوا جل کر ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹاٹاکروز سڑک کنارے کھڑی بولیرو سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئی اور ٹکرانے والی گاڑی میں موجود افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کو انجام دیا اور نعش کو ہاسپٹل منتقل کردیا۔ تین افراد کی شناخت 23 سالہ دیپیش اگروال ساکن بہادرپورہ، 22 سالہ سنجے مال پانی ساکن وجے نگر کالونی اور 23 سالہ پریانشو ساکن موسیٰ پیٹ کے طور پر کرلی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع