حیدرآباد ۔ 7 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) عبداﷲ پور میٹ حدود کے ترکایمجل میں ایک شخص کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 51سالہ شخص اے شنموکھا راؤ جو ترکایمجل علاقہ میں رہتا تھا کل رات نامعلوم افراد نے اس کے مکان میں داخل ہوکر اُس کا قتل کردیا ۔ شنموکھا راؤ کا تعلق سریکاکلم ضلع سے بتایا گیاہے۔ جو ترکایمجل علاقہ میں گزشتہ 6 ماہ سے رہتا تھا ۔ مقتول کے ساتھ اُس کی بیوی اُماپتی بھی رہتی تھی کل رات نامعلوم افراد اُس کے گھر میں داخل ہوئے اور حملہ کرتے ہوئے اُس کا قتل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع