عبداللہ پور میٹ میں اے ٹی ایم سے رقم کے سرقہ کی ناکام کوشش

   


حیدرآباد۔ عبداللہ پور میٹ کے علاقہ میں اے ٹی ایم سنٹر سے سرقہ کی ناکام کوشش کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرقہ کے عین وقت سائرن بجنے سے سارق فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یونین بینک کا اے ٹی ایم اس علاقہ میں موجود ہے جہاں رات دیر گئے چند نامعلوم افراد پہنچے اور سرقہ کی کوشش کی ۔ اس دوران اچانک چوکسی کا سائرن بجنے سے سارق خوف کا شکار ہوکر فرار ہوگئے۔ عبداللہ پور میٹ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے تلاش جاری ہے۔