حیدرآباد۔ شہر کے نواحی علاقہ عبداللہ پور میٹ میں ایک ٹپر لاری نے دہشت مچادی ۔ تیز رفتارٹپر لاری اچانک بے قابو ہوگئی اور ایک آٹو کو زد میں لے لیا اور سڑک پر ٹہرے دوسرے آٹو اور موٹر سائیکلوں کو روند دیا۔ ٹپر لاری کی اس دہشت سے 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ باٹا سنگارم عبداللہ پور میٹ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ اطلاع کے فوری بعد پولیس عہدیدار مقام حادثہ پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بے قابو ٹپر کی زد میں آکر دو آٹو رکشا تباہ ہوگئے اور ٹپر لاری بھی اُلٹ گئی۔