عبداللہ پور میٹ میں تین کاروں کے درمیان تصادم

   

حیدرآباد۔/13 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ عبداللہ پور میٹ میں کل رات دیر گئے ایک حادثہ پیش آیا جس میں تین کاروں میں تصادم ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے والی آر ٹی سی بس ڈرائیور نے اپنا توازن کھودیا اور ایک کار کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں متاثرہ کار نے دیگر دو کاروں کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں تینوں کاریں بھی تباہ ہوگئیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ب