حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : عبداللہ پور میٹ میں حادثہ کا شکار کار سے پولیس نے گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ حادثہ کی اطلاع کے بعد کارروائی کیلئے مقام پر پہونچی پولیس نے کار سے گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ زخمی کو دواخانہ منتقل کرنے کے بعد ابتدائی طبی امداد پہونچائی گئی اور پھر گرفتار کرلیا ۔ یہ کار پولیس کی آنکھ میں دھول جھونک کر بہ آسانی گانجہ منتقل کرنے میں عملاً کامیاب ہوگئی تھی تاہم حادثہ نے اس کو ناکام بنادیا ۔ باٹا سنگارم میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق ایک کار کو حادثہ کی اطلاع کے بعد عبداللہ پور میٹ پولیس حرکت میں آکر کارروائی کی ۔ کار محبوب آباد سے تعلق رکھنے والے بکیہ نائیک کی بتائی گئی ہے جو اڈیشہ سے گانجہ کی خریداری کے بعد مہاراشٹرا میں منتقل کررہا تھا ۔ پولیس نے کار سے 16 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا ۔۔ ع