عبداللہ کٹی حج کمیٹی کے صدر منتخب ، پہلی بار دو خواتین بنیں نائب صدر: وزیر اقلیتی امور مختار نقوی نے دی مبارکباد

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اے پی عبداللہ کٹی کو جمعہ کو حج کمیٹی آف انڈیا کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا اور منوری بیگم اور محفوظہ خاتون کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔اقلیتی امور کی وزارت کے حکام کے مطابق آزاد ہندوستان میں پہلی بار دو خواتین حج کمیٹی آف انڈیا کی وائس چیئرمین بنی ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ حج کمیٹی کے انتخابات کل دہلی میں ہوئے جس میں عبداللہ کٹی کو صدر اور منوری بیگم اورمحفوظہ خاتون کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔کٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر ہیں۔ محبوبہ خاتون بی جے پی کی بنگال یونٹ کی نائب صدر اور منوری سنٹرل وقف کونسل کی رکن ہیں۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے حج کمیٹی کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ حج کمیٹی آف انڈیا کے نو منتخب چیئرمین عبداللہ کٹی اور نائب صدور منوری بیگم اور محبوبہ خاتون کو دلی مبارکباد، مجھے خوشی ہے کہ پہلی بار دو مسلم خواتین کو حج کمیٹی کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔