حیدرآباد22جولائی(سیاست نیوز)سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبداکلام جو ایرو سائنس داں تھے ، نے دس سال قبل چندریان2کا اسرو کومشورہ دیا تھا۔2008میں چندریان 1نے چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کو پایا تھا۔اس کی تصدیق امریکی خلائی ادارہ ناسا نے بھی کی تھی۔ڈاکٹر کلام نے ممبئی میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرو اور ناسا کو چاہئے کہ وہ چندریان 2مشن میں روبوٹ کے ذریعہ داخلے کے اوزار لگائے تاکہ چاند پر پانی کے سالموں کی موجودگی کے بارے میں تجزیہ کیاجاسکے ۔انہوں نے کہا تھا کہ اسرو اور ناسا دونوں کو چندریان 2مشن پر کام کرنا چاہئے ۔