رامپور: گذشتہ 16 مہینے سے جیل میں قید سماج وادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم کو آج ضمانت دے دی گئی۔ تقریبا 45 مقدمات میں بیل بانڈ ضمانتی بھرنے کے بعد ان کی رہائی ہوسکے گی۔ عبداللہ ہردوئی کی جیل میں بند ہیں۔ آج انہیں کسٹوڈین جائیداد کے معاملے میں ریکارڈس خرد برد کرنے کے معاملے میں ضمانت دے دی گی۔ ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ کے جج شوبھت بنسل نے ضمانت کا حکم دیا ہے ۔ عبداللہ اعظم کے وکیل زبیر خان نے بتایا کہ ان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے ۔ضمانت کی کاروائی پوری کروہ جلد جیل سے باہر آسکیں گے ۔ عبداللہ اعظم کے سبھی معاملات مین بیل بانڈ بھرے جائیں گے ۔ اس سے عبداللہ کی رہائی ہوگی۔ زبیر احمد نے بتایا کہ تقریبا 45 مقدمات میں ضمانتی بانڈ بھرے جائیں گے ۔ عدالت کے ذریعہ ان کو قبول کرنے کے بعد عبداللہ کی رہائی ہوگی۔