عبوری اسپیکر کی آج حلف برداری ۔ ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد /15 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی کے عبوری اسپیکر کی راج بھون میں حلف برداری کے پیش نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں اور گاڑیوں کی پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل کمشنر ٹریفک مسٹر انیل کمار نے بتایا کہ چہارشنبہ شام 5 بجے تلنگانہ کے پروٹم اسپیکر کی حیثیت سے رکن اسمبلی ممتاز احمد خان کو گورنر ای ایس ایل نرسمہن کل حلف دلائینگے ۔ اس موقع پر ٹریفک کی آمد و رفت میں رکاوٹ کے پیش نظر مونپا آئی لینڈ اور وی وی مجسمہ جنکشن پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا جائیگا ۔ پنجہ گٹہ راج بھون کوارٹرس روڈ پر ٹریفک 4 بجے تا 6 بجے شام روک دی جائیگی ۔ حلف برداری کے پیش نظر گیٹ نمبر 3 ایڈمنسٹریٹیو بلاک پر ایم پیز اور نو منتخب ارکان اسمبلی اور ایم ایل سی کی گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام رہیگا ۔ دلکشا گیسٹ ہاؤز میں میڈیا گاڑیوں کا انتظام رہیگا ۔ ایم ایم ٹی ایس پارکنگ لاٹ میں وی آئی پی اور دیگر سرکاری عہدیداروں کی گاڑیوں کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ میٹرو ریسیڈنسی تا نصر اسکول اور لیک ویو گیسٹ ہاؤز تا وی وی مجسمہ جنکشن تک سنگل لائین پارکنگ کی اجازت ہے ۔