عبوری اسپیکر کی صدارت میں راجہ سنگھ حلف نہیں لینگے

   

حیدرآباد۔/6 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں واحد بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے عبوری اسپیکر کی حیثیت سے مجلس کے اسمبلی ممتاز احمد خاں کے تقرر کی مخالفت کی اور اعلان کیا کہ وہ عبوری اسپیکر کی نگرانی میں اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسی پارٹی کے عبوری اسپیکر کے تقرر کے خلاف ہیں جو بقول اُن کے ہندوؤں کی دشمن ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر کے فیصلہ کی مخالفت کی اور مطالبہ کیا کہ فیصلہ میں تبدیلی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 17 جنوری کو اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ ضرورت پڑنے پر وہ عبوری اسپیکر کے تقرر کے خلاف قانونی جدوجہد کریں گے۔ مستقل اسپیکر کے تقرر کے بعد وہ حلف لیں گے۔ انتخابات میں بی جے پی کے 4 سیٹنگ ایم ایل ایز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گوشہ محل سے راجہ سنگھ کوکامیابی حاصل ہوئی تھی ۔