عتیق احمد اور اشرف کے قتل کے بعد پورے اترپردیش میں دفعہ 144 نافذ

   

پریاگ راج:سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کے قتل کے بعد اتر پردیش کا ماحول گرم ہوگیا ہے۔ ہفتہ کی شام دوہرے قتل کے اس واقعہ کے بعد جہاں ایک طرف اتر پردیش کے پریاگ راج سمیت پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے وہیں دوسری طرف اضافی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ اس دوران دوہرے قتل کے اس واقعے کے بعد 17 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔اتر پردیش کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ پریاگ راج میں کشیدگی کے پیش نظر انتظامیہ نے انٹرنیٹ بند کر دیا ہے۔ بعض مقامات پر پتھراؤ کی بھی خبریں ہیں۔سی ایم یوگی نے واقعہ کے فوراً بعد ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی اور پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے تین رکنی انکوائری کمیشن بنانے کی بھی ہدایات دی ہیں۔