لکھنو : ادھیکار سینا کے قومی صدر امیتابھ ٹھاکر نے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کے معاملے کی سی بی آئی جانچ کیلئے سپریم کورت میں عرضی داخل کی ہے۔ عرضی میں امیتابھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھلے عتیق احمد اور اس کا بھائی مجرم ہوں لیکن جس طرح سے ان کا قتل ہوا ہے وہ کئی سوال کھڑے کرتی ہے ۔ اس قتل کے بعد اترپردیش پولی نے معاملے کو ڈھیلا کرنے کی کوشش کی ہے اور ابھی تک کوئی بھی ٹھوس کاروائی نہیں کی ہے ۔ بھلے ہی کوئی شخص مجرم کیوں نہ ہو لیکن کسی بھی شخص کو پولیس حراست میں قتل کردیا جانا کسی بھی مہذب سماج میں قابل قبول نہیں ہے ۔
عرضی میں کہا گیا کہ واقعہ کی جانچ مقامی پولیس کے ذریعہ نہیں کرائی جاسکتی۔ اس کی غیر جانبدارانہ جانچ محض سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کی نگرانی میں سی بی آئی سے کرائی جاسکتی ہے ۔