نئی دہلی: سپریم کورٹ میں سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی سکیورٹی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عتیق احمد کی جانب سے کیے گئے مطالبے پر سپریم کورٹ نے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔ جسٹس اجے رستوگی کی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔ اپنی جان کو لاحق خطرہ بتاتے ہوئے عتیق احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں گجرات کی احمد آباد جیل سے اتر پردیش منتقل نہ کیا جائے۔سپریم کورٹ میں عتیق احمد کے وکیل نے کہا کہ ہم نے اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں، ان کا جائزہ لیں۔